ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ووٹر لسٹ کا مسودہ معائنے کے لئے تیار ہے

ووٹر لسٹ کا مسودہ معائنے کے لئے تیار ہے

Mon, 03 Oct 2016 12:39:22    S.O. News Service

کاروار 2؍اکتوبر (ایس او نیوز)ضلع شمالی کینرا کے ودھان سبھا حلقوں کی ڈرافٹ ووٹرلسٹ معائنے کے لئے یکم اکتوبر سے شائع کی گئی ہے۔یکم اکتوبر سے 31اکتوبر تک ووٹروں کی طرف سے اس فہرست کے بارے میں کوئی اعتراض یا ترمیم وغیرہ کے لئے درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔اس قسم کی درخواستوں پر 13نومبر تک فیصلہ کیا جائے گا اور قطعی فہرست10جنوری کو شائع کی جائے گی۔

ضلع ڈپٹی کمشنر کی طر ف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ووٹرس کی یہ ڈرافٹ لسٹ عوامی معائنے کے لئے تمام پولنگ بوتھ،گرام پنچایت، گرام چاوڈی، میونسپالٹی ، تحصیلدار اور اسسٹنٹ کمشنروں کے دفاتر میں دستیا ب ہے۔ عوام سے درخواست کی گئی ہے وہ اس فہرست میں اپنے نام درج ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں ضرور جانکاری لیں۔اگر بالفرض کسی کانام ووٹرلسٹ میں درج نہ ہوتو جنوری 2017تک جس کسی کی عمر 18سال مکمل ہوجاتی ہے اسے چاہیے کہ 6فارم پر درخواست دے۔ اور اگر ووٹر لسٹ سے نام خارج کرنا ہوتو پھر7نمبرفارم،نام میں کوئی ترمیم کرنی ہوتو8نمبرفارم اور ایک ہی انتخابی حلقے میں دوسرے علاقے کی فہرست میں نام منتقل کرنا ہوتو 8aنمبرفارم میں درخواست دی جائے۔درخواست فارم پولنگ بوتھ میں دستیاب ہیں۔عوام اس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

 

 


Share: